افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج

 

اسلام آباد:افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا ہے،۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ سیلسیلہ علی خیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اغوا، تشدد، دھمکیاں دینے کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گھر سے کچھ فاصلے پر ٹیکسی میں سوار ہو کر شاپنگ کرنے گئی، واپسی پر ایک اور ٹیکسی میں سوار ہوئی کچھ دیر بعد ٹیکسی رک گئی، اچانک ایک شخص آکر گاڑی میں بیٹھ گیا۔

افغان سفیر کی بیٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گاڑی میں بیٹھتے ہی نامعلوم شخص نے تشدد کرنا شروع کیا جس کے باعث میں بیہوش ہوگئی، جب آنکھ کھلی تو گندگی کے ڈھیر پر تھی، گھر کے بجائے پارک چلی گئی، بعد ازاں والد کے آفس عملے کو بلایا اور وہ مجھے گھر لے گئے۔