کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ، 7افراد جاں بحق

کوہاٹ: انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 11شدید زخمی ہوگئے۔مسافر گاڑی کرک سے پشاور جا رہی تھی۔

 پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ انڈس ہائی وئے پر رنگین آباد چوک کے قریب پیش آیاجس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 18افراد زخمی ہوگئے۔

 زخمیوں کو مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ نے 7 افراد کی موت کی تصدیق کردی جبکہ 11کو طبی امداد فراہم دی جارہی ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر کوچ خیبر پختونخوا کے علاقے کرک سے پشاور جاری تھی کہ سامنے سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔