اسلام آباد:عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 21افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مرنے والی والوں کی کل تعداد 22ہزار 781ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2ہزار 607نئے کیسز سامنے آئے، اعدادو شمارکے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47ہزار 331ہو گئی،مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 89ہزار 275تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48ہزار 816 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1کروڑ 53لاکھ 93ہزار 974کووڈ 19ٹیسٹ ہوچکے ہیں،کورونا کیسز میں بھی تیزی سی اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ 9لاکھ 19ہزار 163افراد صحت یاب بھی ہوئے،کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9لاکھ 89ہزار 275ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2ہزار 508کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 1کروڑ 53 لاکھ 93ہزار 974افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے،سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 462، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40ہزار 560، پنجاب میں تین لاکھ 50ہزار 259، اسلام آباد میں 84ہزار 563، بلوچستان میں 29ہزار80، آزاد کشمیر میں 21ہزار989اور گلگت بلتستان میں 7ہزار362ہوگئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10ہزار 871افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار702، خیبرپختونخوا 4ہزار 385، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 116، بلوچستان میں 319 اور آزاد کشمیر میں 601افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45لاکھ50ہزار696افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 81لاکھ85 ہزار295افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔