کراچی: کراچی کے تھانہ سٹیل ٹا ؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والے2 دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان نے 2013 میں کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیارکی جبکہ ملزمان بھتہ خوری،ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ،دستی بم،ایمونیشن اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔