مہلک وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے مزید 2145 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اسی طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 5 فیصد سے زائد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 805 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2145 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 095 ہوگئی ہے۔