اسلام آباد: بیرون ملک سے پاکستان آنے والے شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کا سلسلہ جاری ہے، مزید گیارہ مسافروں میں عالمی وبا کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں بیرون ملک سے آئےمزید گیارہ مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی، متاثرہ افراد کو قرنطینہ مراکز منتقل کردیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے تمام مسافر ویکسینیٹڈ ہیں اور ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہیں، متاثرہ دو افراد کا تعلق کراچی،دو کا لاہوراو رایک کا تعلق نوشہرہ سےہے۔
ذرائع کے مطابق ریاض سےآنےوالے چھ ، شارجہ سےآنےوالے دو مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی، اسی طرح دوحہ سےآنےوالےدو ، بحرین سے آنےوالےایک مسافر میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا سےمتاثر آٹھ مسافر کراچی جبکہ ایک لاہور ایئرپورٹ پہنچا، اسی طرح کورونا سےمتاثرہ ایک مسافر اسلام آباد، ایک پشاور ایئرپورٹ اترا۔
ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں چھیالیس پروازیں 9477 مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچیں، اسی دوران ایئرپورٹ پر 8620 ٹیسٹ کئے گئے۔