پشاور:پشاورکے علاقہ پخہ غلام لطیف آباد میں کالعدم تنظیم کے تین اہم کارکنان گرفتار کرلئے گئے
دہشتگردوں کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈز اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلئے گئے
تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم پشاور کی سپیشل ٹیم نے ایک بار پشاور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
اطلاع ملی کہ چند دہشتگرد دہشتگردی کی غرض سے پشاور شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔
کاونٹر ٹیرارزم پشاور کی سپیشل چھاپہ مار ٹیموں نے پخہ غلام چوک بطرف طارق اعوان روڈ لطیف آباد نہر کے قریب سے تین مشکوک افرادعطا اللہ سکنہ محلہ شریف آباد نمبر 2 وزیرباغ روڈ کاکشال ٗ محمد یوسف سکنہ برنگ درہ باجوڑ حال خراسان ہریانہ بالا پشاور اور یار محمد سکنہ سالار زئی باجوڑ حال بڈھ بیرکو روک کر تلاشی لی۔
دوران تلاشی دہشتگردوں کے قبضہ سے تین عدد ہینڈ گرنیڈ، تین عدد پستول 30 بور اور کافی مقدار میں کارتوس 30 بور برآمد کئے۔
سرسری انٹروگیٹ کرنے پر تینوں دہشتگردوں نے خود کو کالعدم تنظیم کے کارندے بتایا۔