پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مضموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 11 مریض انتقال کرگئے۔ ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار939 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 425 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 215 ٹیسٹ کیے گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 62 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار 707، اسلام آباد میں 85 ہزار 230، بلوچستان میں 29 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 607 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 909 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 785، خیبرپختونخوا 4 ہزار 405، اسلام آباد 789، گلگت بلتستان 122، بلوچستان میں 321 اور آزاد کشمیر میں 608 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 68 لاکھ 69 ہزار 346 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 92 لاکھ 7 ہزار 382 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔