بارشو ں سے 15 افراد جاں بحق ، 26 زخمی

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب کے نتےجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد ذخمی ہوئے،21 گھروں کوجزوی جبکہ چار گھروں کو مکمل نقصان پہنچا جاں بحق ہونےوالوں میں چار مرد ،دو خواتین اور 9بچے شامل ہیں ، جبکہ زخمیوں میں چھ مرد ،تین خواتین اور 17بچے شامل ہیں ،جبکہ چار مویشی میں بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہوکر بہہ گئے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطا بق ضلع کرک میں طوفانی بارشوں سے دو بچے ،ضلع کوہاٹ میں پانچ بچے جبکہ ضلع اپر اور لوئر دیر میں ایک ایک بچہ جان بحق ہوا ،اسی طرح ضلع کرم اور ضلع شاہ نگلہ میں ایک ایک خاتون سیلاب کی نذر ہوکر جاں بحق ہوگئی جبکہ لوئر دیر او رضلع سوات میں ایک ایک مرداور اپر دیرمیں دو مرد سیلابوں کی نذر ہوکر جان بحق ہوگئے،اسی طرح ان بارشوں اور سیلابوں سے 26افراد زخمی ہوئے جن میں ضلع کرک میں تین ،ضلع کوہاٹ میں چھ لوئر دیر میں ¾دو شاہ نگلہ میں چار اور اپر دیر میں دو بچے شامل ہیں ،ضلع کوہاٹ میں ایک ¾لوئر دیر میں تین اور شا نگلہ اور سوات میں ایک ایک مرد،کوہاٹ میں ایک جبکہ شا نگلہ میں دو خواتین زخمی ہوئیں،اسی طرح اس بارشوں اور سیلابوں سے مجموعی طورپر 25رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جن میں چارکو مکمل جبکہ 21مکانات کو جزوی نقصان پہنچا سب سے زیادہ ضلع چارسدہ میں گیارہ مکانات کو نقصان پہنچا