ایک خاندان کے 13افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے 

چنیوٹ: چنیوٹ میں پکنک منانے کے لیے آنے والوں ایک ہی خاندان کی کشتی دریائے چناب میں الٹ گئی،ایک ہی خاندان کے ماں چاربیٹوں سمیت 13افراد ڈوب گئے،دو خواتین اور دو بچوں سمیت8افرادڈوب کر جاں بحق ہو گئے، بارہ گھنٹے بعد ایک نعش کو نکال لیا گیا۔

 ہفتے کو تفصیلات کے مطابق ریسکیو آپریشن کر کے 4افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ چناب نگر کے نواحی علا قہ میں کلری کے قریب دریائے چناب پر واقع دوست محمد لالی بریج پر پکنک منانے کے لیے آنے والی ایک فیملی دریائے چناب کی سیر کے لیے کشتی میں سوار ہوئی کشتی میں ٹوٹل12افراد سوار تھے کشتی جب بیچ دریا میں پہنچی تو پانی کے تیز بہاؤ کے باعث الٹ گئی اور تمام افراد ڈوب گئے

فوری طور واقعہ کے متعلق ریسکیو1122کو اطلاع دی گئی جنہوں نے دریائے چناب پر فوری طور پر پہنچ کے مقامی ملاحوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 4بچوں کو زندہ بچا لیا جبکہ دو خواتین اور دو بچوں سمیت افراد جو کہ کشتی میں سوار تھے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے اور ان کی تلاش میں ریسکیو1122کی ٹیم سرچ آپرشن کر کے ان کے بچانے کے لیے سرگراداں ہے۔

ڈوبنے والے آٹھ افراد میں سے ایک 18سالہ لڑکی آمنہ کی نعش کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر سات افراد کی تلاش ابھی جا ری ہے،ریسکیو کی ٹیمیوں نے اپنا آپریشن طویل کر دیا ہے۔

پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں،جو سات افراد جن کی تلاش جا ری ہے ان میں زین ولد ریاض، علی حسن ولد ریاض، رفیع ولد ریاض، مظہر ولد ریاض، سرفراز ولد امام بخش، کنیز زوجہ ریاض،رہبہ بی بی زوجہ قمر عباس اقوام آرائیں شامل ہیں۔