ہر نائی میں 4کان کن جاں بحق

ہرنائی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

مائنز انسپیکٹر کے مطابق ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کے اندر کام کرنے والے 4  کان کن پھنس گئے جن کی ریسکیو آپریشن کے بعد لاشیں نکال لی گئیں۔

واضح رہے کہ کوئلے کی کان کنی بلوچستان کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ساڑھے 400 سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں، کانوں میں گیس بھرنے کے باعث حادثات کے واقعات معمول ہیں۔ پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق ملک میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں۔