پشاور میں ٹریفک حادثہ، 15افراد زخمی

   پشاور کے علاقے متنی بائے پاس رحم آباد کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوزوکی کے ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے 15 مسافر شدید زخمی ہوئے جس میں مرد ، عورتیں اور بچے شامل ہیں ۔اطلاع ملتے ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا ۔