وادی نیلم، پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4جوان شہید

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لاسوا میں پاک فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کی گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں سویلین ڈرائیور سمیت پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئیک ریسپانس فورس آزاد کشمیر الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کےلیے تعینات تھی۔