پشاور: ملک کے بعض شہریوں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی آزاد کشمیر انتخابات کیلئے قائم پولنگ سٹیشنز میں لڑا ئی جھگڑے دیکھنے کو ملے جبکہ پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی اور حالت خراب کرنے پرمتعدد افراد کو گرفتار لیا۔
ادھر لڑائی جھگڑوں کے باعث پولنگ کا عمل بھی متاثر ہوا۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز تھانہ ہشتنگری کے علاقے میں واقع سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی اور دیگر مخالف جماعت کے امیدواروں کے مابین جھگڑا ہوا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 8افراد کو گرفتار لیا۔
ادھر تھانہ خان رازق شہید کے علاقے میں قائم پولنگ سٹیشن میں سکول پرنسپل اور پزائیڈنگ آفیسر سمیت دیگر عملے کے مابین بجلی بند کرنے کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا۔
دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں ٗ مکوں اور گھونسوں کی بارش کی تاہم پولیس کی بروقت مداخلت سے معاملہ رفع دفع ہوگیا۔
ادھر دن بھر کارکنوں کے مابین آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا دوسری جانب ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔