اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔
اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4فیصد سے کم کرکے 10.77فیصد کردی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17فیصد عائد سیلز ٹیکس کی شرح برقراررکھی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے تحت اسی طرح مٹی کے تیل پر 6.70فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 0.20فیصد کی شرح برقراررکھی گئی ہے۔