اسلام آباد:ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ 100فیصد ویکسی نیشن سے مشروط کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر(این سی او سی)نے سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ اب 100فیصد ویکسی نیشن کے بعد ہی ہو گا۔
سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے کے ہر رہائشی کی کورونا ویکسینیشن ہو گی۔
ذرائع کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں موبائل ویکسی نیشن ٹیمز تعینات ہونگی، سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ملکر کام کریں گے۔
اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں گھر گھر جاکر ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
کوشش ہے 14 اگست تک 40 فیصد آبادی کو ویکسی نیٹ کر دیں، کورونا سے بچا ؤکا واحد حل ویکسی نیشن ہے۔