میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلا دیں 


 
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں میاں اور بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں۔

اسلام آباد کے علاقے غوری گارڈن میں میاں بیوی نے معمولی تکرار پر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے میاں اور بیوی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان معمولی لڑائی شدت اختیار کرگئی تھی، دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان پانچ سالہ بیٹے کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی علیحدہ رہتے تھے، عید سے قبل خاتون اپنے بچے کو لے کر گھر آگئی تھی جسے لینے کے لیے شوہر ذیشان علی گھر آیا تو تلخ کلامی ہوئی۔

جھگڑے کے بعد دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، پولیس نے دونوں کے پاس موجود اسلحہ برآمد کرلیا۔