نوشہرہ:نوشہرہ کے علاقے سپین خاک میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ سے سویڈن پلٹ دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ضلع نوشہرہ کے علاقہ سپین خاک ترکمن کیمپ کے قریب زمین کے تنازعے پر دو فریقوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے دو سگے بھائی صفدر اور ذاکر پسران آفریدی خان ساکنان ڈاک اسماعیل خیل موقع پر جاں بحق ہوگئے دونوں سویڈن سے عید کی چھٹیاں گزارنے آئے تھے۔
جبکہ دوسرے فریق سے اشتیاق عالم سکنہ ڈاگ اسماعیل خیل موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔
تینوں جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم پبی کے میاں راشد حسین شہید ہسپتال میں کرنے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔