عوام کی ویکسین لگانے میں غفلت و غیر سنجیدگی سے خطرہ مزید بڑھنے کا خدشہ

ماہرین صحت نے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہرکو زیادہ خطرناک قراردیا ہے,جبکہ خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے ویکسین لگانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے میں غفلت دِکھائی تو اس سے کورونا کا خطرہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں ماہ  جولائی میں پاکستان میں عالمی وباکورونا سے ہلاکتوں کا تناسب پوری دنیا سے زیادہ رہا۔

وفاقی وزارتِ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی کے دوران دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2.15 سے 2.17 جب کہ پاکستان میں 2.30 سے 2.37 فیصد کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک قرار ہے  جس دوران لوگ تیزی سے وائرس کا شکار ہورہے ہیں اور اسپتالوں میں گنجائش ختم ہوتی جارہی ہے۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے ویکسین لگانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے میں غفلت دِکھائی تو یہ شرح مزید بڑھے گی۔