مردان سے 2اہم دہشتگرد گرفتار 

مردان:محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 اہم دہشت گرفتار کرلئے۔

دہشت گرد وں کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ 

دہشتگرد نہاد علی 14 جبکہ فرہاد علی 4 دہشتگردی کے مقدمات میں سی ٹی ڈی مردان ریجن کو مطلوب تھے۔

صوبائی حکومت نے دہشتگرد نہاد علی کے سر کی قیمت ستر لاکھ جبکہ فرہاد کے سر کی قیمت چالیس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری نہاد علی عرف یاسر ولد عبدالستار سکنہ قاسم علاقہ تھانہ طورو مردان جو کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 14 دہشت گردی کے مقدمات جبکہ فرہاد علی عرف عبدالرحمن ولد گل نبی سکنہ تورڈھیر ضلع صوابی سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 04 دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔