پشاور، گھر میں گیس دھماکہ، بچوں خواتین سمیت18افراد زخمی

پشاور:پشاور کے نو احی علا قے چمکنی کو ٹیا ن میں گھر کے اندر گیس سلنڈر زوردار دھما کہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10بچو ں اور 6خوا تین سمیت 18افراد بری طر ح جھلس گئے جبکہ آتشزدگی کے باعث گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

 زخمیو ں میں پا نچ بچو ں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے گیس سلنڈر دھما کہ کے بعد پولیس کی بھا ری نفری جائے وقو عہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف زاؤیوں پر تفتیش شروع کردی۔

 گزشتہ صبح جنت گل کے گھر میں گیس سلنڈر زور دار دھما کہ سے پھٹنے کے بعد آگ آگ بھڑ ک اٹھی جس کے نتیجے میں 30 سالہ محمد عمیر ٗ50 سالہ جنت گل ٗ رو زینہ ٗالیا س عمر 2سال، علی یا ر عمر 2سال، عظمی بی بی عمر 3سال، نا یا ب عمر 1سال، بخت سا نگہ عمر 30سال، مر وہ بی بی عمر 4سال، سہیل عمر 6سال، مر یم عمر 8سال، زر سا نگہ عمر 40سال، بلا ل عمر 6سال،انعا م عمر 2سال، علینہ عمر 14سال، گل زر ینہ عمر 20سال، بی بی عمرو ن عمر 30سال اور حسینہ عمر 4سال جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں بر ن سنٹرل منتقل کردیاگیا جہاں پانچ بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔