کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر 46۔8 فیصد ہوگئی

مہلک وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے مزید 4497 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اسی طرح  ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ایک بار پھر 8 فیصد سے بھی زائد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 479 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 4950 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 360 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 40 ہزار 164 ہوگئی ہے۔