شاداب خان کنزہ ہاشمی کو دل دے بیٹھے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے قومی کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ شاید میں اُنہیں اچھی لگتی ہوں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سمیع خان کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔

پروگرام کے ایک سیشن کے دوران میزبان نے کنزہ ہاشمی سے کہا کہ آپ کو انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شاداب خان نے فالو کیا ہوا ہے، جس پر اداکارہ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سچ میں اُنہوں نے مجھے فالو کیا ہوا ہے؟

میزبان نے کہا کہ جی ہاں ،آپ کو معلوم ہی نہیں کہ شاداب خان آپ کو فالو کرتے ہیں۔

کنزہ ہاشمی نے کہا کہ مجھے سچ میں معلوم نہیں کیونکہ میں نے اُن کو فالو نہیں کیا ہوا ، اگر میں نے بھی شاداب خان کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہوتا تو مجھے اس بات کا علم ہوتا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شاید میں شاداب خان کو اچھی لگتی ہوں یا پھر اُنہیں میرا کام پسند ہے، اسی وجہ سے اُنہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔