گزشتہ ایک دن میں مزید 4 ہزار 858 افراد وائرس کا شکار

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے مزید 40 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا نے مزید 4 ہزار 858 افراد کو اپنا شکار بنالیا ہے ، اسی طرح  ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 8.61 فیصد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 414 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 4 ہزار 858 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 965 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 20 ہوگئی ہے۔