شمالی وزیرستان، فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مظفر آباد کے رہائشی نائیک غلام مصطفٰی نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ واقعےکے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔