ملک میں کورونا کیسز کی شرح 19۔7 فیصد ریکارڈ

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا نے مزید 3 ہزار 582 افراد کو اپنا شکار بنالیا ہے ، اسی طرح  ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 798 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 67 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 375 ہوگئی ہے۔