موڈرنا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری

 این سی او سی نے موڈرنا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو لگائی جاسکتی ہے  اور یہ ویکسین 16 سال سے زائد عمر کے طلبہ کو بھی لگائی جا سکتی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ موڈرنا ویکسین حاملہ خواتین کو بھی لگائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جس میں اب تک 3 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔