اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے، خاتون کو قتل کرنے کے بعد بوری میں ڈال کر کچری کنڈی میں پھینکا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر پچیس سے تیس سال کے درمیان ہے، چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، فوری طوری طور خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
گولڑہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہےجبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم بھی کرالیا ہے، خاتون کی شناخت حاصل کرنے کے لئے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔