بی آئی ایس ای پشاورکے زیرِ انتظام گیارہویں جماعت کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام گیارہویں جماعت کے کیمسٹری کا پرچہ صبح 9 بجے شروع ہونے سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصر اللّہ خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ دور دراز علاقوں میں پرچہ آؤٹ ہوگیا ہو، تاہم پرچہ کہاں سے اور کس طرح آؤٹ ہوا اُس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصر اللّہ خان نے کہا کہ مجھے خود صبح 8:45 پر پرچہ آؤٹ ہونے کی اطلاع ملی۔
چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔