کراچی، منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ، 2گارڈ جاں بحق

کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس سینٹرل کے پاس منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈی سی سینٹرل آفس کے قریب منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد گارڈز ہیں جبکہ ایک گارڈ زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق منی چینجر کی وین نے ایک جگہ سے چھ ہزار ڈالر لے کر بینک میں جمع کرائے تھے، گاڑی میں چار افراد سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار چھ ملزمان نے گاڑی پر تین اطراف سے فائرنگ کی، ملزمان رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔