لاہور سے اغوا ہونے والی چاروں بچیاں  بازیاب

 لاہور: لاہور کے علاقے ہنجروال سے اغوا ہونے والی چاروں بچیاں ساہیوال سے مل گئی ہیں۔ہنجروال پولیس ٹیم بچیوں کو لینے ساہیوال پہنچ گئی ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچیوں کے اغوا میں ملوث رکشا ڈرائیور سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، رکشا ڈرائیور بچیوں کو بہلا پھسلا کر ساہیوال لے آیا، وہ ساہیوال میں جرائم پیشہ افراد سے پہلے سے ہی رابطہ میں تھا، وہ  جرائم پیشہ افراد سے مل کر بچیاں فروخت کرنا چاہتا تھا۔

 بچیاں غیر اخلاقی کام کر نے والوں کو فروخت کی جانی تھیں۔

 واضح رہے کہ 30 جولائی کی رات لاہور کے علاقے ہنجروال کی ایک ہی گلی کے 2 گھروں سے 4 بچیاں لاپتا ہو گئی تھیں۔

 درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ میٹرو ٹرین کی سیرکے لیے گھر سے نکلیں، پھر واپس نہیں آئیں۔