نوشہرہ:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کیلئے ریلی/واک کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 05 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور بھارتی فوج کے محاصرے کو 732 دن مکمل ہونے پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی قیادت میں ضلعی سطح پر واک/ریلی کا اہتمام تحصیل پبی میں کیا گیا۔ ریلی شروع ہونے سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔
ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی سمیت انتظامی افسران ,ضلعی محکمو ں کے افسران , ٹی ایم ائز کے اہلکار , والنٹیرز, محکمہ فاریسٹ کے علاوہ ضلعی انتظا میہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
ریلی کے شر کا ء نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کا ڑد اور بینر اٹھا رکھے تھے۔