اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کین سائنو ویکسین کی ریٹیل قیمت مقررکردی ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کین سائنو ویکسین کی ایک خوراک کی زیادہ سے زیادہ قیمت 4 ہزار 56 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کین سائنو ویکسین کی 3 خوراکوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار 168 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نیکین سائنو کی ریٹیل قیمت مقررکرنے کی منظوری دی تھی،جس کے بعد قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نئی قیمت کے تحت کین سائنو ویکسین کی ایک خوراک میں 169 روپے کمی آئی ہے،پہلے سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر تھی۔