کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کی مرکزی کمیٹی کے مغوی رکن ملک عبید اللہ کاسی کو بلوچستان میں قتل کر دیا گیا۔
بلوچستان پولیس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مغوی رکن ملک عبید اللہ کاسی کو رواں برس 26 جون کو کچلاک کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔
بلوچستان پولیس نے بتایا کہ ملک عبید اللہ کاسی کی لاش پشین کے علاقے سرانان سے ملی ہے۔
اے این پی رہنما ملک عبید اللہ کاسی کی بازیابی کے لیے اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔