قصور ریپ کیس کے 3 مجرمان کو سزائے موت

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور نے لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو سزائے موت اور ایک کو بری کر دیا۔

اغوا اور گینگ ریپ کے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور نے جرم ثابت پر 3 مجرمان کو سزائے موت اور دو ،دو لاکھ ہرجانہ کی سزا دے دی، ایک کو بری کر دیا۔

استغاثہ کے مطابق چاروں ملزمان جو کہ کرسچین کمیونٹی کے ہیں محلہ عیسیٰ نگر قصور کے رہائشی ہیں نے دو سال قبل میں محلہ مفت پورہ کے مستری اسلم کمبوہ کی چودہ سالہ بیٹی کو اغوا کیا اور ملزم جاوید عرف چاند مسیح کے گھرمحلہ عیسیٰ نگر ایک کمرے میں لے جا کرحوس کا نشانہ بنایا۔