وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علی مردان ولا پشاور کا دورہ کیا ، جو 17 ویں صدی کی مغل دور کی یادگار ہے جو ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے پی کے نے محفوظ کیا ہے۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر آثار قدیمہ اور عجائب گھر نے وزیراعظم کو پاک فوج اور صوبائی حکومت کے پی کے کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے تاریخی یادگار کی بھرپور تاریخ اور احیاءسے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے آثار قدیمہ کے تحفظ میں مشترکہ منصوبے کو سراہا۔