مہلک وائرس سے اموات کی تعداد 23 ہزار797 ہوگئی

مہلک وائرس سے ملک بھر میں مزید 95 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا نے مزید 4 ہزار 720 افراد کو اپنا شکار بنالیا ہے ، جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 4 ہزار 720 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 95 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 797 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار125 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 491 ہوگئی ہے۔