لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے آپریشن کرتے ہوئے 3 افغان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے فیروز والا میں چھاپہ مارا گیا جہاں دہشت گرد کرائے کے ایک مکان میں رہائش پزیر تھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد حساس اداروں، سکیورٹی فورسز اور اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاح پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، 3 ہینڈ گرینیڈ، 2 کلاشنکوف اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔