سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی قتل

جنوبی پنجاب کے علاقے مظفرگڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی قاتلانہ ‏حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھرمل چوک کے قریب بہاری کالونی میں  پیش آیا جہاں مقامی زمین کے ‏تنازع پر پنچائت منعقد کی گئی تھی۔

پنچائت کا فیصلہ ہونے کے بعد مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مشتاق ‏دستی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق دستی کو مخالف پارٹی کےحق میں فیصلہ دینے پر قتل کیا گیا، مشتاق ‏دستی زمین کےتنازع کےفیصلےپرپنچایتی کے طور پر بیٹھے تھے۔

مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ ‏اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہچ گئی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔