کوئٹہ میں دھماکہ، 2پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

کوئٹہ کی زرغون روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا اور دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید  اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھاکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔