پشاور میں لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار 

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ خزانہ کی حدود مقصود آباد میں لڑکی کیساتھ ذیادتی کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق بڈھ بیر حال خزانہ مقصود آباد سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعیہ حمیدہ دختر سحر گل سکنہ خزانہ مقصود آباد نے پولیس کی تھی کہ وہ دکان سے سودا خریدنے کے بعد اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ گھر جارہی تھی کہ اس دوران ملزم زبیر نے زبردستی ایک خالی مکان لے جاکر اس کیساتھ زبردستی ذیادتی کی ہے مدعیہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کی خاطر جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ خزانہ سلیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کیلئے اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا اور اس کے قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا۔

اس کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سلیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز ملزم زبیر ولد عزت سکنہ بڈھ بیر حال خزانہ مقصود آباد کو گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔