کوئٹہ:بلوچستان کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اْٹھا، کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دوسرا دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یونیٹی روڈ پر دھماکے کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔
دوسرا دھماکہ سریاب روڈ پر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دوسرے دھماکے کی شدت پہلے دھماکے سے کم تھی، تاہم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل کوئٹہ کے زرغون روڈ پر یونیٹی چوک کے قریب زور دار دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔