ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے3کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کسٹم اہلکار بلوچستان سے خیبر پختونخوا آنے والی ٹریفک کی چیکنگ کے لیے درابن روڈ کلاچی موڑ پرموجود تھے کہ اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم اہلکار تاج بصیر اور فاروق خان موقع پرجاں بحق ہوگئے جب کہ فاروق جان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا، ایک اہلکار زخمی بھی ہے۔
دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔