بلڈ‌ پریشر چیک کرنے والا منفرد بریسلیٹ‌ تیار

ایمسٹرڈیم : یورپی ٹیکنالوجی کمپنی نے بلڈ پریشر چیک کرنے والا منفرد بریسلیٹ ’پلس ویو‘ تیار کرلیا۔

بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کی بیماری آج کل بے حد عام ہوتی جارہی ہے لیکن لوگوں کو بلڈ پریشر چیک کرنے میں خاصی مشکل پیش آتی ہے لیکن اب نیدرلینڈ کی ٹیکنالوجی کمپنی نے بلڈ پریشر چیک کرنا بہت آسان بنا دیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی نے لوگوں کی آسانی کےلیے ایسا بریسلیٹ تیار کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے فشار خون کی پیمائش کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ بریسلیٹ 40 سال سے 60 سال تک افراد کےلیے انتہائی موزوں ہے۔

بلڈ پریشر کی پیمائش اس وقت کی جاتی ہے جب  مریض آرام کر رہا ہو، اگر صارف جسمانی سرگرمی میں مشغول ہوتا ہے یا اپنی کلائی کو تھوڑا سا ہلاتا ہے تو پیمائش عارضی طور پر رک جائے گی۔

ایکٹیا سسٹم میں ایک ایپلی کیشن شامل ہے جو بلیوٹوتھ  ٹیکنالوجی کے ذریعے پریشر کالر اور بریسلٹ سے منسلک ہوتی ہے۔

اس منفرد بریسلیٹ کی خاصیت یہ ہے کہ بریسلیٹ ایپلی کیشن کے ذریعے بلڈ پریشر کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا جا سکتا ہے اور ہفتہ وار یا ماہانہ رپورٹیں جمع کر کے پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کی جا سکتی ہیں تاکہ ڈاکٹر کو بھیجی جا سکیں۔

اسمارٹ بریسلیٹ مسلسل وینس بلڈ پریشر کی پیمائش کرتا ہے۔ آپٹیکل بلڈ پریشر مانیٹرنگ پر مبنی یہ ٹیکنالوجی روشنی کا ایک ذریعہ استعمال کرتی ہے جو دل کی ہر دھڑکن کے ساتھ رگوں میں ہونے والی تبدیلی کا تجزیہ کرتا ہے اور بینڈ کے اندر سینسر کے ذریعے نتائج ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔

پھر جمع کردہ ڈیٹا اسمارٹ فون ایپلی کیشن میں منتقل کیا جاتا ہے، یوں وہاں ڈیٹا دیکھا جا سکتا ہے اور اسے ڈاکٹر یا نرسنگ ممبر کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔

ایک آرام دہ اور کسی قسم کی تنگی سے دوری کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ایکٹیا بینڈ 15 سال کی سائنسی تحقیق کا نتیجہ ہے۔