پشاور میں یکم محرم سے 13 محرم تک دفعہ 144 نافذ

پشاور میں یکم محرم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہر میں یکم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، وال چاکنگ، کالے شیشوں والی گاڑیوں، رینٹ اے کار کے کاروبار اور پمپس کے علاوہ پٹرول کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔