باپ کی 17سالہ سگی بیٹی سے زیادتی کی کوشش

گوجرانوالہ: گوگوجرانوالہ میں درندہ صفت باپ نے 17سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی ہے۔

 لڑکی کے شور مچانے پر محلے دار وں نے ملزم کو غیر اخلاقی حرکت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں درندہ صفت شخص نے اپنی17 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی، لڑکی کے شور مچانے پر محلے داروں نے ملزم کو پکڑلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ دھلے کے علاقہ ربانی ٹاؤن میں گذشتہ روز پیش آیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 مقدمہ ملزم کی بیوی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی ؤر کے مطابق لڑکی گھر میں اکیلی تھی کہ 55 سالہ ملزم نے بیٹی سے زیادتی کرنیکی کوشش کی۔