ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 09۔8 فیصد ریکارڈ

عالمی وبا کورونا سے ملک بھر میں مزید 73 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 ہزار786 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 136 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 4 ہزار786 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 339 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 754 ہوگئی ہے۔