پشاور میں یوم آزادی پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں تخریب کاری کی غرض سےنصب کیا  گیا بارودی مواد پولیس کی بروقت کاروائی سے برآمد کرکے شہر کو تاریکی میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شرپسند اور تخریب کار عناصر نے شہر کو بجلی کی ترسیل منقطع کرنے کی خاطرشہر کے نواحی علاقے ارمڑ میں 132 کے وی مین ٹرانسمیشن لائن کو بارودی مواد سے اڑانے کی خاطر مواد نصب کیا ہے

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شاہجہان آفریدی اور ایس ایچ او تھانہ ارمڑ نعیم خان نے موقع پر پہنچ کر بی ڈی یو ٹیم کو طلب کر لیا جنہوں نے فوری طور پر بارودی مواد کا ناکارہ بناتے ہوئے شہر کو تاریکی میں ڈوبنے سے بچا لیا ۔

 پولیس نے واقعہ میں ملوث نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔