ٹھٹھہ: مدفون خاتون کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے خاتون کی میت کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنایا۔
ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں نامعلوم ملزم نے خاتون کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کی۔
ملزم خاتون کی لاش نکال کر جھاڑیوں میں لے گیا اور بے حرمتی کرکے فرار ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم خاتون کی لاش کی بے حرمتی کے بعد جھاڑیوں میں چھوڑ کر فرار ہوا۔
گاؤں اشرف چانڈیو کی رہائشی خاتون کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جب علاقے میں واقعے پر شدید غم و غصے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔