غازی،ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق 

ہری پور:غازی کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ہری پور کے علاقے غازی کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

 مرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار فیملی کا تعلق راولپنڈی چک شہزاد سے بتایا جارہا ہے، اور جاں بحق افراد غازی میں رشتہ دار کے نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آرہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، تاہم زخمی ہونے والے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔